خبرنامہ انٹرنیشنل

چین ،گیارہویں عالمی فضائی نمائش کے اختتام پر 40ارب ڈالر کے 402معاہدوں پر دستخط

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کی گیارہویں عالمی فضائی نمائش میں 40ارب ڈالر کے 402 معاہدوں پر دستحط کیے گے ، 187ہوائی جہاز فروخت کیے گے نمائش میں 42ممالک سے 700کمپنیوں اور 4لاکھ پروفیشنل اور عام افراد نے شرکت کی ، نمائش میں 151ہوائی جہاز پیش کیے گے چین کاجدید ترین جے ۔20 سٹیلتھ فائٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہاہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کی گیارہویں عالمی فضائی نمائش چین کے صوبے یانگ دونگ کے شہر زوہائی میں اختتام پذیر ہوگئی ہے ۔ نمائش میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہل امان نے بھی شرکت کی ان کے علاوہ فضائی نمائش میں42 ممالک اور علاقوں سے 700 کمپنوں نے شرکت کی۔ جن میں سے نصف بیرونی ممالک کی کمپنیاں تھیں۔نمائش میں امریکہ ، فرانس ،روس ،کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے ملکی وفودکی شکل میں شرکت کی۔ نمائش میں 151ہوائی جہاز پیش کیے گے جن میں چین کاجدید ترین جے ۔20 سٹیلتھ فائٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہاہے۔اس نمائش میں402 معاہدوں پر دستحط کئیے گئے ، جن کی مالیت 40 ارب امریکی ڈالرز بنتی ہے، 187 ہوائی جہاز فروخت کئیے گئے۔4 لاکھ پروفیشنل اور عام افراد اس نمائش کو دیکھنے آئے ۔ نمئش میں چین کی کمرشل ائیرکرافٹ کمپنی (COMAC) پہلے نمبر پر رہی جسے ایک لیزنگ کمپنی نے 40ریجنل جیٹ طیاروںARJ21-700 کی اور دو دوسری کمپنیوں نے 56بڑے پسینجر طیاروںC919 کا آرڈر دیے۔