خبرنامہ انٹرنیشنل

چین اور روس کے مابین ہائی اسپیڈ ٹرین سمیت تعاون کے 21معاہدوں پر دستخط

ماسکو (ملت + آئی این پی) چین اور رس کے مابین ہائی اسپیڈ ٹرین سمیت تعاون کے 21معاہدوں پر دستخط ہو گے ، فریقین کے درمیان چھوٹے درمیانے درجے کی صنعتوں، مالیایے شعبے، تجارت ، سرمایہ کاری ، زراعت ، سائنس اینڈٹیکنالوجی ، تعلیم توانائی ،تیل و گیس اور فریقین کا صنعتی پارکس کے قیام سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تناظر میں ٹرانسپورٹ ، بنیادی تنصیبات اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کو جاری رکھیں گے، چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی میں روس کے ساتھ تعاون کرئے گا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے امنے روسی ہم منصب دمتری میدولف سے ملاقات کی جس میں فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں چی فریقین کے درمیان ہائی اسپیڈ ریلوے سمیت تعاون کے 21معاہدوں پر دستخط کیے اور وزیراعظم نے روس کو بہترین ہمسایہ اور تزویراتی شراکت دار قراار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ، مستحکم اور ٹھوس باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی میں روس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے ۔ عالمی سطح پر سست معاشی ترقی کے پیش نظر چینی وزیراعظم نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مزید تعاون کو فرو دیتے ہوئے ایک دوسرے کی ترقی و تعمیر کے لیے جردار ادا کرنا چاہیے ۔ لی کی چیانگ ن ے کہا فریقین کے درمیان چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں باہمی تعاون، مالیاتی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا انہوں نے کہا کہ فریقین کو عالمی تجارتی نظام کے اصولوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کوفروغ دینا چاہیے ۔ انہوں نے چین اور روس کے درمیان زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی ، تعلیم، میڈیا، اور افرادی سطح پر تبادلوں اور تعاون پر زور دیا ۔ اس موقع پر روس کے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو توانائی ،تیل وگیس، مالیات ،زراعت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ہائی اسپیڈ ٹرینز اور تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیناچاہیے ۔ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں بتایا گیا کہ فریقین نے معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک معاشی شعبے میں ٹھوس تعاون کے ذریعے یوریشیا میں پائیدار معاشی شراکت داری کو فروغ دیں گے۔ چین اور روس بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تناظر میں ٹرانسپورٹ ، بنیادی تنصیبات اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کو جاری رکھیں گے۔دونوں ممالک نے صنعتی پارکس کے قیام کے حوالے سے مذاکرات پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں ذرعی مصنوعات کی تجارت سمیت توانائی بشمول بجلی ، کوئلے ، قابل تجدید توانائی کے ذرائع ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے سے وابستہ منصوبوں میں جامع اور تزویراتی تعاون کے فروغ پر ذور دیا گیا ۔