خبرنامہ انٹرنیشنل

چین روس تعلقات عالمی اور علاقائی امن کیلئے مفید ہیں،چینی وزیراعظم

ماسکو (ملت + آئی این پی) چینی وزیراعظم لی کی کیانگ نے کہا ہے کہ چین اور روس بڑے ہمسائے ہیں اور وہ جامع اور مکمل شراکت داری میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے تعلقات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،چین روس تعاون دونوں ملکوں کیلئے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن سلامتی،استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو پہنچنے پر روس کے صدر ولادی میرپوٹن کے ساتھ ملاقات میں کیا۔چینی وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کو ان امور پر عملدرآمد کرنا چاہیے،جن پر چین اور روس کے سربراہوں نے اتفاق رائے کیا ہے،چین روس کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا اور تیل، قدرتی گیس اور غیرفوجی ایٹمی توانائی اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین روس کے ساتھ عوامی سطح پر تبادلے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر تعاون جاری ہے اور دونوں ملکوں کے سربراہوں نے جن امور پر اتفاق کیا ہے ان پر عمل جاری ہے اور حکومتی شعبہ ایک میکنزم کے ساتھ آپس میں تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا چین روس وزرائے اعظم کے 21ویں باقاعدہ اجلاس بھی کامیابی سے دونوں ملکوں کے درمیان عملی تعاون میں مزید پیش رفت ہوگی،اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جاری ہے،زرعی پیداوار اور الیکٹرومکینیکل آلاتکی درآمد و برآمد جاری ہے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی پیش رفت ہورہی ہے،روس چین کے ساتھ تیزرفتار ٹرین اور مالیاتاور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ چین اور روس اس سال اچھے ہمسائیوں اور دوستانہ تعاون کے معاہدے کی 15ویں سالگرہ جبکہ چین روس دفاعی شراکت داری میں تعاون کی 20ویں سالگرہ منارہے ہیں۔