خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں سموگ کی وجہ سے حادثات نے 9 افراد کی جان لے لی،43 زخمی ہو گئے

بیجنگ۔07 نومبر (ملت + اے پی پی) چین میں فضائی کثافت نے 9 افراد کی جان لے لی۔ذرائع کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ ،بڑے کاروباری مرکز شنگھائی اور تیانجن سمیت دوسرے شہروں میں شدید سموگ نے معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے،ایکسپریس ویز پر سموگ کی وجہ سے تمام تر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کے باوجود ٹریفک حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔پڈونگ نیو ایریا کی ایکسپریس وے پر سب سے زیادہ حادثات ہوئے،ایک حادثہ میں ایک ٹینکر ایک منی بس سے اترتے ہوئے چار لوگوں پر چڑھ دوڑا اور2 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے،ایک وین کی دو ٹرکوں سے ٹکر میں 5 ٖافراد مارے گئے،دو افراد نے دوسرے حادثے میں ہسپتال جا کر دم توڑا۔شنگھائی میں شدید سموگ کی وجہ سے 200 میٹر سے آگے نظر نہیں آ رہا ۔چینی پولیس اور میڈکس کے مطابق سموگ سے متلقہ حادثات کی وجہ سے پڈونگ،زاؤپو اورشیگانگ میں 43 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔