خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں شدید دھند سے 10 ہزار سے زائد مسافر ایئر پورٹ پور پھنس گئے

چینگ ڈو (ملت + آئی این پی) ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شدید دھند کی وجہ سے جمعرات کو کم از کم دس ہزار مسافر پھنس گئے ۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے صبح سات بجے رن وے پر 50میٹر تک حد نگاہ کم کردی جس کی وجہ سے چینگ ڈو کے شوانگ لایو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو دو گھنٹے کیلئے بند کرنا پڑا ، معطلی کے دوران 130پروازیں موخر اور 12منسوخ کر دی گئیں جبکہ 12آنیوالی پروازوں کو ہمسایہ چونگ چنگ میونسپلٹی اور گوئی جو صوبے میں ہوائی اڈوں پر اترنے پر مجبور کیا گیا ، پروازیں مقامی وقت کے مطابق صبح قریباً 9:30پر بحال ہو گئیں تا ہم ایئر پورٹ کا حکام کا کہنا ہے کہ معمول کی سروس کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے ، ایئر پورٹ حکام نے کہا کہ توقع ہے کہ ہوائی اڈے کو نصف شب کے بعد سے کھلا رکھا جائے گا تا کہ تمام پھنسے ہوئے مسافروں کو ان کے مقامات تک پہنچا دیا جائے اور جمعہ کی پروازوں کے منصوبوں کو درہم برہم نہ ہونے دیا جائے ، شوانگ لایو انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہر جمعرات کو آنے اور جانیوالی 904پروازوں کو نمٹاتا ہے ۔