خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے سابق وزیر کو رشوت لینے کے الزام میں 4سال قید کی سزا کا حکم

بیجنگ(ملت + آئی این پی) چین کے سابق نائب وزیر ماحولیات 2.4ملین یوآن (2.7ملین ہانگ کانگ ڈالر) کو رشوت لینے کے الزام میں 4سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے،ژانگ لی جونگ لائی جونگ جنہوں نے2008سے 2013تک نائب وزیر ماحولیاتی تحفظ کے طور پرفرائض انجام دیے کو بدھ کو بیجنگ کی سیکنڈ انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ کی طرف سے سرکاری جیل میں قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے انہیں 500000یوآن جرمانے کی سزا بھی دی گئی ہے،عدالت نے کہا کہ ژانگ نے مصنوعات اور منصوبوں کی منظوری دینے میں مدد فراہم کی اس کے علاوہ انہوں نے 1998سے2013کے درمیان وزارت میں اپنی موجودگی کے دوران رشوت کے بدلے روزگار کے حصول میں لوگوں کی مدد کی،اسے اس وجہ سے ہلکی سزاسنائی گئی ہے کیونکہ اس نے اپنے جرائم کااعتراف کیا اور ناجائز ذرائع سے حاصل کیے گئے تمام فوائد حوالے کردیے۔کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ انسداد رشوت سانی نے گذشتہ سال جولائی میں ژیان کے معلامات کی تحقیقات شروع کی وہ ماحولیاتی تحفظ میں کام کرنے والا پہلا سینئر اہلکار ہے جسے حکومت کی زبردست انسداد رشوت ستانی مہم کے تحت پکڑا گیا ہے۔