خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کے صدر شی جن پنگ کی بھارتی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

گوا/بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ کی بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات، چین بھارت کے ساتھ عوامی مفادات کی بنیاد پر جاری منصوبوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا،چائنہ ریڈیوانٹر نیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گوا میں بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے کہا کہ ایک صحت مند اور مستحکم چین۔بھارت تعلقات نہ صرف چین بھارت کی ترقی کے لئے مفید ہیں بلکہ عالمی نظام حکومت اور بین الاقوامی نظام میں ترقی پذیر ممالک کے جائز مفادات کی حفاظت کرنے کے لئے بھی فائدہ مند ہوں گے.چین، بھارت کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کی بنیاد پر متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ریلوے اور صنعتی پارک سمیت دیگر منصوبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تعاون جاری رکھے گا.ملاقات میں بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ چین اور بھارت کے اعلی سطح کے تبادلے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تعاون کو بڑھانے میں مفید ہیں ،اور دونوں ممالک اور خطے کی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں۔چین اور بھارت پر اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی کے طور پر بنانے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے کی ذمہ داری ہے.