خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنڈیشن کےفنڈزکوکاروباری مقاصد کےلیے استعمال کیا گیا،واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن :(اے پی پی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی خیراتی فاؤنڈیشن کے فنڈز سے اپنے کاروبار سے متعلق مختلف قانونی مقدمات نمٹائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے ڈھائی لاکھ ڈالر کے سرمائے کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، جو غیرمنافع بخش خیراتی تنظیموں سے متعلق امریکی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اخبار نے اس مقصد کے لیے ڈونلڈ جے ٹرمپ فاؤنڈیشن کے ٹیکس اعداد و شمار اور ٹرمپ کے خلاف کاروباری نوعیت کے مقدمات کی دستاویزات کا جائزہ پیش کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فاؤنڈیشن نے لوگوں کی جانب سے دیے گئے عطیات میں سے 20 ہزار ڈالر دے کر ٹرمپ کا چھ فٹ کا ایک پورٹریٹ بھی خریدا۔