خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کا ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

واشنگٹن (آئی این پی) ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلے صدارتی مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن کا ڈرگ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا نیو ہیمشائر میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے مباحثے سے قبل ہلیری کلنٹن اور میرامنشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرے صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کافی پرجوش تھیں لیکن مباحثے کے اختتام پر وہ اپنی کار تک بہت مشکل سے پہنچ سکی تھیں لیکن انہوں نے اس حوالیسے کوئی ثبوت نہیں دیے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہلیری کلنٹن کیبارے میں یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہیجب انہیں خود خواتین کے حوالے سے دیے جانے والیبیانات پر تنقید کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیمپشائر میں اپنے خطاب میں عورتوں سے متعلق ٹرمپ کے عمل کے بارے میں کہا تھا کہ یہ تذلیل پر مبنی اور قابلِ نفرت ہے۔