خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کمانڈر انچیف بننے کے اہل نہیں: اوباما

واشنگٹن(ملت + آئی این پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ٹرمپ کمانڈر انچیف بننے کے لائق نہیں،انکے صدر بننے کی صورت میں ترقی رک جائے گی، ٹرمپ پر ان کے مشیر بھی اعتماد نہیں کرتے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشی گن میں ہلیری کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کمانڈر انچیف بننے کے لائق نہیں۔ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں ترقی رک جائے گی، 8 نومبر کو شہری دوبارہ ترقی کا انتخاب کریں۔ ٹرمپ پر ان کے مشیر بھی اعتماد نہیں کرتے۔