خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر دنیا بھر کے سربراہان مملکت کا ملا جلا رد عمل

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی نے بیشتر سربراہان مملکت کو حیرت میں ڈال دیا تاہم اس کامیابی پر بعض سربراہان مملکت کو ٹرمپ کو مبارمباد بھی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کا ٹکٹ ملتے ہی روسی صدر پیوٹن نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ روس امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہے جب کہ چین کے صدر شی چن پنگ نے ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے امریکی صدر کےساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔ ترکی کے صدر طیب اردگان نے امید ظاہرکی ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی سے خطے میں بہتری آئے گی۔ سعودی فرمانروا نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوشیش تیز ہونے کی امید ظاہر کی۔ یورپ کے بیشتردائیں بازو کے پارٹی لیڈرز نے بھی ٹرمپ کی کامیابی پر مثبت ردعمل دیا۔ پاکستان کے صدرممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے ٹرمپ کو مبارک باد دی جب کہ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی کامیابی دراصل امریکی عوام کی فتح ہے۔ فرانس کے صدر ٹرمپ کی کامیابی سے خوش دکھائی نہ دیئے البتہ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کی فتح کے ساتھ ہی بے یقینی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔