خبرنامہ انٹرنیشنل

کیلیفورنیا میں پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک ،2 شدیدزخمی

کیلیفورنیا ۔ 09 نومبر (ملت + اے پی پی) جنوبی کیلیفورنیا میں پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے واقعہ ایک شخص ہلاک اور 2 شدیدزخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ازوسا کے شہر میں دوپہر کے اس وقت پیش آیا جب ووٹر صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 شدیدزخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچی تو انہیں فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ازوسا پولیس کے سربراہ، سٹیو ہنٹ نے کہا ہے کہ اہلکار ایک مشتبہ خاتون کو تلاش کر رہے ہیں، جب کہ دوسرا حملہ آور مرد بتایا جاتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ خاتون مقابلے کے لیے استعمال ہونے والی جدید رائفل سے لیس تھیں۔