خبرنامہ انٹرنیشنل

ہماری مسلح افواج پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، وزیرد اخلہ کی بڑھک

نئی دہلی(ملت + آئی این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہناہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ بی ایس ایف اور فوج سرحدی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر آج ہم دیوالی منارہے ہیں تو یہ صرف ہمارے فوجی جوانوں کی وجہ سے ہے ۔