خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن کی شکست کی خبر سنتے ہی انکے حامی دھاڑیں مار مار کرروتے رہے

نیویارک(ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کے حامی دھاڑیں مار کرروتے رہے اور اپنے شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی اور انکی حریف ہیلری کلنٹن کی شکست نظر آتے ہیں ہیلری کے حامی صدمے سے دوچار ہوگئے اور شدت غم میں دھاڑیں مار مار کرروتے نظر آئے ۔صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد جب ہلیری کلنٹن کے کیمپین منیجر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آپ لوگ اپنے گھروں اور ہوٹلز میں جا کر آرام کریں تو ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابی آفس میں مایوسی چھا گئی اور لوگ زاروقطار رونے لگے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے انتخابی کیمپ میں جشن کا سماں ہے، ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہلیری کلنٹن کو گرفتار کرو اور جیل میں ڈالو کے نعرے لگائے گئے۔