خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کی حمایت میں خواتین سفید سوٹ میں ملبوس،لباس مارکیٹ سے غائب

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران خواتین کی بڑی تعداد نے ہیلری کلنٹن کی حمایت میں سفید سوٹ پہنے۔ ریکارڈ فروخت کے باعث یہ لباس اب آن لائن بھی دستیاب نہیں ۔یہ خواتین سوشل میڈیا پر ایک گروپ پینٹ سوٹ نیشنکی ممبر ہیں، اس گروپ کے ممبران کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔ایسا ان افراد کی یاد میں کیا گیا ہے جنہوں نے امریکہ میں خواتین کے حق رائے شماری کیلئے جدوجہد کی تھی اور وہ لوگ سفید رنگ کے سوٹ پہنا کرتے تھے۔