خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کے خلاف نئی ای میل تحقیقات ،صدراوباما نے ایف بی آئی چیف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن کے خلاف نئی ای میل تحقیقات پرصدراوباما نے ایف بی آئی چیف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔امریکی ٹی وی انٹرویو میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہم نامکمل معلومات اور لیکس پرکارروائی نہیں کرتے،ہم صرف مکمل فیصلوں پر کارروائی کرتیہیں۔صدراوباما نے ایف بی آئی چیف کا نام لیے بغیر کہا کہ ایف بی آئی نے ہلیری کی ای میل تحقیقات پر کانگریس کوخط لکھ کرتحقیقاتی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیریں۔اپنے انٹرویو میں صدراوباما نے ہلیری کلنٹن پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔