خبرنامہ انٹرنیشنل

یورپ اور افریقہ میں بھارت کے 7 سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) یورپ اور افریقہ میں واقع بھارت کے7 سفارت خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقیورپ اور افریقہ میں واقع بھارت کے7 سفارت خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا آن لائن جاری کر دیا گیا۔ خود کو Kaputsky and Kasimierz L نامی گروپ کے نام سے متعارف کرانے والے ہیکرز نے اٹلی، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی اور مالی میں قائم بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا ۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وِکاس سوارپ کے مطابق اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رواں برس بھارت کی بہت سی ویب سائٹس سائبر حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔