خبرنامہ انٹرنیشنل

یونان،پناہ گزینوں کا کیمپ آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر

ایتھنز(آئی این پی )یونان کے جزیرہ لیزبوس میں قائم پناہ گزینوں کے کمپ آگ لگنے کے باعث جل کر خاکستر ہوگیا،ہزاروں تارکین وطن نے بھاگ کر جان بچائی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک کے جزیرہ لیزبوس میں قائم واقعے پناہ گزیں کیمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ د یکھتے ہی دیکھتے آگ پورے کیمپ میں پھیل گئی اور کیمپ کا بڑا حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ہزاروں تارکین وطن اپنا سامان چھوڑکر جان بچائی۔ یونانی حکام نے کیمپ سے نکلنے والے ہزاروں تارکین وطن کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔