خبرنامہ خیبر پختونخوا

ایبٹ آباد،گیسٹ ہاؤس میں گیس بھر جانے سے دھما کہ،خاتون جاں بحق،24افرادزخمی

ایبٹ آباد(آئی این پی )ایبٹ آباد میں منڈیاں کے علاقے کے گیسٹ ہاؤس میں گیس کے بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 24افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ،جبکہ 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔ ادھرریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچ کرامدادی کام کا بر وقت آغاز کیا اور زخمیوں کوفوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال پہنچانا شروع کردیا ۔دھماکے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔