واشنگٹن: (آئی این پی) سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے گوانتاناموبے جیل میں قید پاکستانی احمد ربانی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد احمد ربانی کو 2002 میں کراچی سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق احمد ربانی کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ عربی زبان پر عبور حاصل ہونے کی وجہ سے یمنی باشندہ سمجھ لیا گیا تھا۔ احمد ربانی پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسامہ بن لادن سے تعلقات کے الزامات تھے۔ احمد ربانی نے گوانتاموبے جیل میں کچھ سال قبل بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔ تاہم 14 سال بعد احمد ربانی پر تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق احمد ربانی کو رہا کرنے کیلئے اجلاس یکم ستمبر کو گوانتاموبے جیل میں منعقد ہوگا۔