خبرنامہ

بحرین میں پھنسے مسافروں کیلئے پی آئی اے جہاز روانہ کرے گا

بحرین:(اے پی پی) بحرین میں پی آئی اے کی جانب سے اوور بکنگ کے باعث رہ جانے والے مسافروں کو واپس پاکستان لانے کے لئے چیئرمین پی آئی اے نے جدہ سے جہاز روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی آئی اےکی جانب سےاووربکنگ کےباعث بحرین ایئر پورٹ پرپھنس جانے والے مسافروں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے نے حج آپریشن کے لئے جدہ جانے والے جہاز اے 310 کو بحرین جانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کے ہدایت کی ہے کہ جہاز جدہ میں حج آپریشن مکمل کرنے کے بعد بحرین میں موجود پاکستانیوں کو واپس لانے وطن لائے گا۔ اس سے قبل بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کا بحرین میں پی آئی اے کے مسافروں کے مسائل کا نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کی پی آئی اے بحرین کے کنٹری منیجر کو مسافروں کو ہر ممکن سہولت کی ہدایت کی۔ سفیر جاوید ملک کی کمیونٹی ویلفئیر اتاشی کو مسافروں کے مسائل حل کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ جاوید ملک کا کہنا تھا کہ مسافروں کو تاخیر کا سامنا پی آئی اے کی طرف سے اووربکنگ کے باعث ہوا۔