خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت با لاآخر کشمیر سے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلے گا

  • مانچسٹر(آئی این پی )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیر ھائر ایجوکیشن محمدمطلوب انقلابی نے کہا کہ بھارت با لاآخر کشمیر سے ذلیل اور رسوا ہو کر نکلے گا ‘100 دن کرفیو کے مکمل ہونے کے باوجود بھارتی افواج کشمیرکی عوام کا حوصلہ اور ہمت متزلزل نہیں کر سکی برطانیہ اور […]

  • امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق دستاویزات کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا

    واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ مقبوضہ کشمیرمیں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم پر مبنی پاکستانی دستاویز کا جائزہ لینے کا عندیہ دیدیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں اسکا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دستاویزات کے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محکمہ خارجہ انسانی حقوق کے متعلق سالانہ […]

  • ترکی کے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا گیا

    انقرہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) ترکی میں فوجی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا ہے۔معطل ہونے والے ججوں پر جولائی […]

  • مودی کی ایک اور فلم فلاپ، عمارت حملہ آوروں سے خالی کرا لی

    پامپور/نئی دہلی (آئی این پی )مودی پروڈکشن کی ایک اور فلم فلاپ مقبوضہ کشمیر کے شہر پامپور میں بھارتی فوج نے 50 گھنٹے بعد سرکاری عمارت جنگجووں سے خالی کرا لی اور 2 عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعوی بھی کردیا۔ پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج کو 2 جنگجووں نے تین دن […]

  • امریکا میں 7 سالہ بچے پر پاکستانی اور مسلمان ہونے پرسکول بس میں تشدد

    واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کے 7 سالہ بچے کو مسلمان ہونے پرسکول بس میں ساتھی بچوں نے تشدد کا نشانا بنا ڈالا۔مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد کے واقعات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے، کبھی کسی کو مسلمان ہونے پر […]

  • سرجیکل اسٹرائیک،منوہر پاریکر کا بیان کانگریس نے مسترد کردیا

    نئی دہلی (آئی این پی)نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے والی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے وزیردفاع منوہر پاریکر کا بیان بھی مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں کانگریس رہنما رندیپ سجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی سرجیکل اسٹرائیک کے معاملے پر سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے، سمجھ نہیں […]