خبرنامہ انٹرنیشنل

مصرمیں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک

  • قاہرہ:(ملت+اے پی پی) بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے 29 افراد ہلاک جب کہ 150 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ مصرمیں بحیرہ روم میں غیرقانونی تارکین وطن سے بھری کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 29 ہلاک ہوگئے۔ مصرکی وزارت صحت کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ […]

  • فلپائن کےصدرنےباراک اوباما کےبعد یورپی یونین پربھی چڑھائی کردی

    منیلا:(ملت+اے پی پی) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹی نے منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کے تحفظات کو مسترد کردیا۔ فلپائنی صدر کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم پر یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے نام […]

  • شام میں بمباری فرانسیسی طبی مرکز تباہ؛ 13افراد ہلاک

    حلب:(ملت+اے پی پی) شام کے شہرحلب میں ایک فرانسیسی طبی مرکز پر طیاروں کی بمباری کے دوران 2 نرسوں، 2 ایمبولینس ڈرائیوروں سمیت 13 افرادمارے گئے جبکہ 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فرانسیسی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف میڈیکل کیئر اور ریلیف آرگنائزیشن نے کہاہے کہ منگل کی رات ہونے والی فضائی کارروائی […]

  • امریکی کانگریس میں پاکستان کودہشت گردی کوپروان چڑھانےوالی ریاست کا بل پیش

    واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) بھارت کی جانب سے جہاں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب 2 امریکی کانگریس اراکین نے بھی بھارت کی زبان بولنا شروع کردی ہے اور پاکستان کو دہشتگردی کی تائید اور حمایت کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔ کانگریس اراکین ٹیڈ پو نے کانگریس میں دہشتگردی پر […]

  • سعودی فورسز نے داعش کی سازش ناکام بنادی ،3ارکان گرفتار

    سعودی فورسز:(اے پی پی) سعودی فورسز نے داعش سے وابستہ 3 گروپ کے ارکان کو گرفتار کر کے سعودی عرب میں تیل کی اہم پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام بنادی ہے ۔ سعودی فورسز کے مطابق داعش کی الدوامی شہر میں تیل پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام بنائی گئی ، سازش پر عمل […]

  • شام،حلب میں طبی مرکز پرحملےمیں عملےکے4 ارکان ہلاک

    دمشق۔: (اے پی پی) شام میں طبی امداد فراہم کرنے والی ایک فرانسیسی تنظیم نے کہا ہے کہ حلب میں اس کے طبی مرکز پر ہونے والے حملے میں عملے کے 4 ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انٹرنیشنل یونین آف میڈیکل کیئر اور ریلیف آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ منگل کی […]