خبرنامہ پاکستان

وزیرداخلہ کا ڈی جی رینجرز سندھ کو فون

  • اسلام آباد: (آئی این پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ سے فون پر رابطہ کرکے تمام میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرداخلہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں کراچی میں حالات پرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اور کراچی اور سندھ […]

  • قائد متحدہ کے پاکستان مخالف بیان کی مذمت

    لاڑکانہ: (اے پی پی) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی جائے ۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا […]

  • پاکستان مخالف بیانات کاجائزہ لینےکیلئےوزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

    اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور متحدہ قائد کے پاکستان مخالف بیانات اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے میڈیا ہاو¿سز پر حملوں کے جائزے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس […]

  • قائد ایم کیو ایم کی تقاریرکی تحقیقات جاری ہیں: اسکاٹ لینڈ یارڈ

    لندن(آئی این پی) اسکاٹ لینڈ یارڈ ترجمان نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان میں نفرت انگیزتقاریرکی تحقیقات جاری ہیں کہ ان تقاریر سے قانون شکنی ہوئی یا نہیں۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کیخلاف […]

  • پاکستان مخالف بیان دینے والےکا گھرسیل کرنا خوش آئند ہے:نعیم الحق

    کراچی:(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف بیان دینے والے کے گھر کو سیل کرنا خوش آئند ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 30 سال سے عسکری ونگ کے عدم خاتمے پرحکومت جوابدہ ہے، کراچی کو خوفزدہ کرنے والی بلی خود تھیلے سے باہر آگئی […]

  • لندن میں بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار

    لندن:(آئی این پی) پاکستان مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے اشتعال انگیز بیانات کے بعد سمندر پار پاکستانیوں نے بھی قائد ایم کیو ایم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ لندن کے ایک رہائشی محمد چوہدری نے ایک لاکھ سے زائد دستخط والی ایک شکایت لندن پولیس کو جمع کرائی جس میں […]

  • پاکستان مخالف تقاریرپرحکومت برطانیہ سے رابطہ کریں گے: پرویز

    لاہور: (آئی این پی) پرویز رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ ایک خط جلد وزارت خارجہ کے حوالے کرے گی جو برطانوی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔ اس خط میں متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریرکا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کئی بار برطانوی حکومت سے رابطہ کرچکے […]

  • پاکستان مخالف بیانات دینے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا: وزیراعظم

    کراچی: (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرے کسی صورت برداشت نہ ہوں گے۔ ملک کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے انہیں اور ہر پاکستانی کو دلی ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا ایک ایک لفظ کا حساب ہو گا۔ وطن کی سلامتی اور وقار پر […]