خبرنامہ پاکستان

بھارت نےکولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کےتحت کارروائی کی تیاری کرلی

  • اسلام آباد (آئی این پی )بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے […]

  • خطےمیں نیوکلیئرپروگرام پریکطرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے، پاکستان

    نیویارک (آئی این پی )سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ خطے میں نیوکلئیرپروگرام پر یکطرفہ پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہے لہذا امریکا بھارت سے بھی وہی تقاضا کرے جو ہم سے کیا جاتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں پاکستان […]

  • پاکستان بھارتی دھمکیوں سےمرعوب نہیں ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدرسے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں […]

  •  عابد شیرعلی نےمیرے بل پربجلی چورلکھ دیا ، شیریں مزاری کا الزام

    اسلام آباد:(اے پی پی) میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کی سربراہی والی کمیٹیوں سےدیگرجماعتوں کےارکان کوانصاف نہیں ملتا۔ شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ کیس عدالت میں تھا اس کے باوجود آئیسکو نے میرے گھر کی بجلی کاٹ دی ،عابد شیرعلی نےمیرا بجلی […]

  • کشمیریوں کی جدوجہد کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا: نثار

    اسلام آباد(آئی ین پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کو ریاستی جبر سے دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان نہ تو بھارتی دھمکیوں سے مرعوب ہوگا اور نہ ہی کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے پیچھے ہٹے گا،بھارتی […]

  • اپنےمعیارتعلیم کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، صدر

    اسلام آباد (آئی این پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ علم کسی کی میراث نہیں اور ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے علم کے شعبے میں خود انحصاری پیدا کرنی ہو گی اور اپنے معیار تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی سائنس دان […]

  • اقوام متحدہ میں ایک تقریرکےذریعےمسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، خورشید

    اسلام آباد:(اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ان کی تقریر آئی واش کے سوا کچھ بھی نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ […]

  • وزیراعظم آج امریکی صدرسمیت کئی سربراہان مملکت سےملاقاتیں کریں گے

    نیویارک:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف آج امریکی صدر باراک اوباما سمیت جاپانی وزیراعظم اور ترک صدرسے ملاقات کریں گے جس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور زیرغور آئیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے اور […]