خبرنامہ پاکستان

ایس ایس پی تشدد کیس؛ عمران اورقادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

  • اسلام آباد:(آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان اورعلامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو خود انہیں گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 […]

  • وزیراعظم نوازشریف کی دنیا بھرسےآئےاہم رہنماؤں سےملاقاتیں

    اقوام متحدہ :(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دنیا بھر سے آئے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات اور آزادی کے لئے ان کی جدوجہد سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی صحافیوں کو اس حوالے سے بتایا کہ […]

  • بھارتی بربریت اورکالےقوانین کےخاتمہ میں کردارادا کرنے پرزور:مسعود خان

    اقوام متحدہ :(اے پی پی) صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے مقبوضہ کشمیر پر رابطہ گروپ سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، پیلٹ گنز کے استعمال کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہے کہ وہ آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ سمیت کالے قوانین […]

  • وزیراعظم سےسعودی ولی عہد اورنائب وزیراعظم کی ملاقات

    نیویارک:(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے سعودی ولی عہد اور سعودی عرب کے نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز نے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور […]

  • نیب پسند و ناپسند کی بنیاد پرگرفتاریاں کرتا ہے: سپریم کورٹ

    اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو پسند اور ناپسند کی بنیاد پر گرفتاریاں کرتا ہے، حال یہ ہے کہ مطلوب ملزم نیب کے دفتر کا چکر لگا کر واپس چلا جاتا ہے ، ایک ملزم گرفتار کر کے دیگر کے خود آنے […]

  • مسلم لیگ (ن) کا ڈنڈا بردار فورس سے اظہارلاتعلقی

    اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رائے ونڈ مارچ کو روکنے کے لیے ڈنڈا بردار فورس کے قیام سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی فورس بنانے کا فیصلہ پارٹی کی قیادت کی جانب سے نہیں […]

  • بھارت الزام لگانے کے بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے، پاکستان

    نیویارک(آئی این پی )سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کی بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے جب کہ مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے۔ نیو یارک میں میڈیا بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا […]

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کا ردعمل سامنےآتا رہےگا

    سیکریٹری خارجہ:(اے پی پی) سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا ردعمل سامنے آتا رہے گا. ۔کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز عالمی فورم پر اٹھانا حکومت کی ذمے داری ہے۔ سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری نے نیو یارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت کےدھمکی آمیزبیانات سے […]