خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات

  • وزیراعظم:(اے پی پی)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کوظلم وجبرکانشانہ بنایا جارہا ہے، برطانوی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے عوام پرظلم وستم بندکرانے میں کردار ادا کریں۔ نیویارک میں ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی صورتحال سےبرطانوی وزیراعظم تھریسامے کوآگاہ کیا،مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی بھرپورطریقے سےجاری ہے […]

  • اوآئی سی کا بھارت سےمقبوضہ وادی میں جاری بربریت کے فوری خاتمہ کا مطالبہ

    نیویارک :(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے (آج) بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے پہلے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر بارے رابطہ گروپ کے اراکین نے بہادرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بھارت کے زیر قبضہ متنازعہ ریاست میں بھارتی مظالم کے […]

  • وزیراعظم نواز شریف سے جان کیری کی ملاقات، اہم امورپرگفتگو

    نیویارک: (آئی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیلئے امریکا گئے وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو […]

  • بھارت کشمیریوں کیخلاف کالےقوانین استعمال کررہا ہے: تہمینہ جنجوعہ

    نیویارک: (اے پی پی) اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ان قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کی ہراساں کرنے اور قتل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ سات لاکھ سے زائد […]

  • رائیونڈ مارچ ہرصورت ہوگا، عمران خان اورشیخ رشید متفق

    اسلام آباد: (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی۔ تیس ستمبر کو رائے ونڈ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے […]

  • افغان مہاجرین کی واپسی پاکستان اورافغانستان کےمفاد میں ہے: وزیراعظم

    لاہور: (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری پر مہاجرین سے متعلق جامع پالیسی تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کونسل چیمبر سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ عالمی امداد کی […]

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کا نوٹس لیا جائے، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں کوخط

    اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممالک کی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ خط چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا کے سربراہان حکومت اور […]

  • عمران خان کا وزیرا عظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، عابد شیر

    اوکاڑہ ( آئی این پی ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا وزیرا عظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، یہ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں، آج پاکستان دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شا مل ہے، موجودہ حکومت اپنی مدت پو ری کر ے […]