خبرنامہ پاکستان

عیدا الا ضحی کی تصویری جھلکیاں

  • قائداعظم کے نظریئے کے تحت انتہاپسندی کی گنجائش نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے کے تحت ملک میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی68ویں برسی پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قائداعظم دنیا کے عظیم رہنما اور مدبر سیاستدان تھے اور آج قوم بانی پاکستان کی […]

  • طاہرالقادری کا رائے ونڈ مارچ نہ کرنے کا اعلان

    لاہور:(اے پی پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لوگوں کے گھروں پرحملہ کرنا شریف برادران کی روایت ہے لیکن ہم ان کی طرح گھٹیا سطح پرنہیں جائیں گے اور رائے ونڈمارچ نہیں کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ لوگوں کے […]

  • پاناما لیکس پراپوزیشن کا موقف ایک ہونے پررائیونڈ جلسےمیں شرکت کی دعوت دی: قریشی

    اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر حزب اختلاف کا موقف ایک ہے ، اسی لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو رائیونڈ جلسے میں شرکت کی دعوت رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کیلئے جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کی بھی گنجائش رکھی ۔ میڈیاسے گفتگو […]

  • پاکستان کا تصور جمہوری، ترقی پسند اور جدید ریاست تھی: زرداری

    اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا تصور ایک جمہوری، ترقی پسند اور جدید ریاست تھی جس کی بنیاد پارلیمانی وفاق تھا جس میں ملائیت […]

  • پاکستان ریلوے کی خصوصی عید ٹرینیں اپنی منزل کی جانب گامزن

    کراچی:(اے پی پی) عید الضحیٰ کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینیں اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ پہلی اسپیشل ٹرین آج دن گیارہ بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگئی جو نوابشاہ ، ملتان کینٹ ، فیصل آباد اورسرگودھا سے ہوتی ہوئی کل رات 10 بج کر30 منٹ […]

  • بھارت مقبوضہ کشمیرمیں 13 کالےقوانین پرعمل پیرا ہے: عبدالقیوم

    اسلام آباد : (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین اور وزیراعظم کے نامزد نمائندے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 13 کالے قوانین پر عمل پیرا ہے، نہتے کشمیریوں اور پرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف 13 لاکھ پیلٹ راؤنڈ فائر کئے گئے ہیں، […]

  • اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے: نوازشریف

    اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے، حکومت ملک سے بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لئے کوشاں ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل نہ صرف پاکستان کے لئے […]