خبرنامہ پاکستان

آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی‘ مریم اورنگزیب

آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی‘ مریم اورنگزیب
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج جھوٹ کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہرپیشی پرعدالت میں پیش ہورہے ہیں جبکہ ان کے خلاف آنے والے فیصلے کو عوام نےآج تک نہیں مانا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کررہےہیں جبکہ ن لیگ کا مؤقف رہا ہے سیاسی رہنماؤں کوووٹ کے ذریعےآنا چاہیے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ فیصلے سے متعلق پیشگوئی نہیں کروں گا، شیخ رشید کی طرح نہیں جو ہوا میں باتیں کردوں۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حدیبیہ پیپرملزکیس دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی، عدالت نے نیب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نیب کےدلائل سےمطمئن نہیں ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ہرپیشی پرعدالت میں پیش ہورہے ہیں جبکہ ان کے خلاف آنے والے فیصلے کو عوام نےآج تک نہیں مانا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھنے والے آج بھی گالی کی سیاست کررہےہیں جبکہ ن لیگ کا مؤقف رہا ہے سیاسی رہنماؤں کوووٹ کے ذریعےآنا چاہیے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ فیصلے سے متعلق پیشگوئی نہیں کروں گا، شیخ رشید کی طرح نہیں جو ہوا میں باتیں کردوں۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار کی جیت ہے۔