خبرنامہ پاکستان

آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی

آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی
کوئٹہ (ملت آن لائن) آپریشن ردالفساد کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 آئی ای ڈی برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستانمیں آپریشن ردالفساد کے دوران ژوب کے علاقے میں این 50 پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے نصب کی گئی 6 آئی ای ڈی برآمد کرکے قبضہ میں لے کر سوئی فرنٹیئر کور ٹروپس کے حوالے کردی گئیں اور غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے قبضے میں دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹر اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ۔