خبرنامہ پاکستان

اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کرگئے

اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی:(ملت آن لائن) اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔ رسا چغتائی 1928ء میں غیر منقسم ہندوستان کی ریاست جے پور کے شہر سوائی مادھوپور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ حریت سمیت مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے۔ ان کا شعری مجموعہ زنجیر ہمسائگی کے نام سے شائع ہوا۔ ان کی کلیات ’تیرے آنے کا انتظار رہا‘ کے نام سے شائع ہوئی۔ رسا چغتائی غزل کے صاحب طرز شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر تاج مسجد آئی ایریا کورنگی نمبر پانچ میں ادا کی جائے گی۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔