خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد:سرچ آپریشن افغان باشندوں سمیت 51 گرفتار

اسلام آباد: (اے پی پی) اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے جس میں افغان باشندوں سمیت 51 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں سبزی منڈی اور ملحقہ علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا جس میں رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سے زائد گھروں اور درجنوں دکانوں کی تلاشی لی گئی ۔ پولیس نے 51 مشکوک افراد کو گرفتار کیا جن میں 28 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ حراست میں لئے گئے افراد کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں ، کارروائی کے دوران بغیر کاغذات کے تین موٹرسائیکل بھی قبضے میں لی گئیں ۔