خبرنامہ پاکستان

اسلام آباد: یوم آزادی پر موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (آئی این پی) اسلام آباد میں یوم آزادی پر موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے دن بارہ بجے تک معطل رہے گی ، وزارت داخلہ نے سروس معطلی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط ارسال کر دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے چودہ اگست کو وفاقی دارالحکومت میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی ۔ سیکورٹی خدمات کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح چھ بجے سے دن بارہ بجے تک معطل رہے گی ۔ موبائل سروس معطلی کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا جس میں اسلام آباد میں موبائل فون سروس چھ گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا کہا گیا ہے ۔