خبرنامہ پاکستان

افغانستان میں قیام امن فوجی آپریشن سے ممکن نہیں‘ملیحہ

نیو یارک (آئی این پی)اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سی فوجی آپریشن سے ممکن نہیں‘ پاکستان افغان جنگ کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگا‘ طاقتورعالمی افواج نے 15 سال تک افغانستان پر جنگ مسلط کئے رکھی‘افغانستان میں امن کا راستہ مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں‘کابل میں بعض حلقوں کی الزام تراشیوں پر پاکستان تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے‘ افغان حکومت سے کہاہے کہ الزام تراشیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغان مباحثے سے خطاب میں کہا کہ طاقتورعالمی افواج نے 15 سال تک افغانستان پر جنگ مسلط کئے رکھی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کسی فوجی آپریشن سے ممکن نہیں ہے۔افغان امن کیلئے مذاکرات سے زیادہ کوئی متبادل آپشن موجود نہیں۔ عالمی برادری متفق ہے کہ افغان امن عمل مذاکرات سے ممکن ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہاکہ کابل میں بعض حلقوں کی الزام تراشیوں پر پاکستان تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ افغان حکومت سے کہاہے کہ الزام تراشیاں خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑی ہوئی صورت حال باعث تشویش ہے۔افغانستان میں امن کا راستہ مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں۔ اب یہ افغانیوں پر منحصر ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیارکرتے ہیں۔