خبرنامہ پاکستان

افغانستان میں پاکستانی سفیر کی افغان چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

افغانستان:(اے پی پی) افغانستان میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر ابرار حسین نے افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو وزیر اعظم نواز شریف کی طرف دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔