خبرنامہ پاکستان

امریکا ہم پرالزام تراشی کےبجائےاپنی پالیسی درست کرے، طاہرالقادری

امریکا ہم پر

امریکا ہم پر الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسی درست کرے، طاہرالقادری

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہی طرح پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف سے راز فاش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ دو روز قبل نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر پردے کے پیچھے کی کارروائیاں نہ رکیں تو سارے ثبوت اور شواہد قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’تین بار ملک کا وزیراعظم رہا ہوں، بہت سے حقائق سامنے ہیں، مخلص اور درد مند شہری کی حیثیت سے یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں پورے اخلاص کے ساتھ اپنے کردار اور عمل کا ضرور جائزہ لینا چاہیے، بڑی دردمندی سے کہتا رہا ہوں کہ ہمیں اپنے گھر کی خبر ضرور لینی چاہیے اور سوچنا چاہیے کہ دنیا ہمیں قربانیوں کے باوجود ایسے کیوں دیکھتی ہے‘۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ ’میرے مشورے کو نہ صرف نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ اسے کبھی ڈان لیکس اور کبھی کوئی اور نام دے کر میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے گئے‘۔ طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 73 ہزار جانیں قربان کیں، اس کے باوجود امریکا پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ہم پر الزام تراشی کے بجائے اپنی پالیسی درست کرے جبکہ پاکستان کو بھی امریکا سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اپنے حصہ سے زیادہ کا کام کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں کیا کام لیکن امریکا بھارت کو وہاں کا تھانے دار بنارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ میں پاکستان کو شامل کرنا ظلم ہے، ہمارا پورا معاشرہ