خبرنامہ پاکستان

امریکی بوئنگ کمپنی کی پی آئی اے میں ڈریم لائنز جہاز شامل کرنے کی تجویز

اسلام آباد: (اے پی پی) قومی ایئرلائن کی پریمئر سروس کی مقبولیت میں اضافہ ، امریکی جہاز ساز کمپنی بوئنگ نے پی آئی اے کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کر دی ، وزیراعظم نے جدید ڈریم لائنز بوئنگ طیارے بیڑے میں شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ۔ طیارہ ساز کمپنی کے وائس چیئرمین رے کونر نے وزیراعظم نوازشریف کو خط میں جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے ۔ انہوں نے پی آئی اے کی تعمیر نو اور اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی آئی اے کے ساتھ موجودہ معاہدے کی تجدید چاہتے ہیں ۔