خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری کا لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل

آصف زرداری کا لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل

شلاہور:(ملت آن لائن) سابق صدر آصف زرداری نے آئندہ الیکشن لڑنے کیلیے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ آصف زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز کو گرین سگنل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور میں دونوں لاہور میں بیٹھ کر الیکشن مانیٹرکریں گے جب کہ کارکنوں سے گلی محلوں میں جا کر ملیں گے اورانتخابی مہم چلائیں گے۔ آصف علی زرداری نے دورہ لاہور کے دوران بلاول ہاؤس میں لاہور میں مختلف ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے دورہ لاہور کے دوران پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کو اپنے ساتھ ساتھ رکھا۔ پیپلز پارٹی لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ اور 25زونز کے عہدیداروں کا اعلان بھی ایک ہفتے کے دوران کر دیا جائیگا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے: ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (ملت آن لائن) ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے بھی پاکستان پر ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام دہراتے ہوئے کہا امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے۔ وائٹ ہاوس ترجمان نے کہا اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔پاکستان نے کئی برسوں تک ڈبل گیم کھیلی، یہ قابل قبول نہیں: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا الزام دوسری جانب صد ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹویٹ کے اگلے ہی روز اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی امداد روک رہا ہے۔ نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اس وجہ سے امریکا 225 ملین ڈالرز کی امداد روک رہا ہے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کر دی جس میں انہوں نے کہا پاکستان ہی نہیں کئی دوسرے ممالک نے بھی اربوں ڈالر ملنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ فلسطین نہ اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی ہمارا احترام کرتا ہے۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ہم نے امریکا کو نہیں اس نے ہمیں دھوکا دیا، پرویز مشرف

دبئی:(ملت آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم امریکا سے ہمیشہ مخلص رہے ہم نے امریکا سے کوئی دھوکا نہیں کیا بلکہ امریکا نے ہمیشہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کو سہولیات مہیا کر رہے ہیں تو یہ سروسز ہیں اور ان کے پیسے ہیں، امریکا نے آدھے سے زیادہ پیسے سروسز مہیا کرنے پر دیے، دہشت گردی کی جنگ میں بتائے گئے ٹارگٹ ٹھیک ہیں لیکن ترجیح ہماری ہوگی، اسٹریٹجی میں ہم امریکا کے ساتھ ہیں لیکن کون سے ٹارگٹ کو کب مارنا ہے اس میں فرق ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم 100 فیصد امریکا کے ساتھ تھے اور مخلص تھے، ہمیں دہشت گردی سے لڑنا تھا میرے 5 برس کے دوران امریکا سے کوئی دھوکا نہیں ہوا بلکہ امریکا نے ہمیشہ ہم سے دھوکا کیا اس لیے امریکا کو یہ بتانا چاہیے کہ ہم نے کوئی دھوکا نہیں دیا۔ افغان جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے سوال پر جنرل(ر) مشرف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد سال 2002ء میں جو کچھ ہوا آپ اس وقت کے ماحول میں جائیں اس وقت چین سمیت پوری دنیا امریکا کے حق میں تھی کہ وہ طالبان کے خلاف کارروائی کرے اس لیے میں نے 2002ء میں جو فیصلہ کیا وہ بالکل درست فیصلہ تھا۔