خبرنامہ پاکستان

آپریشن رد الفساد کے تحت 21 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

آپریشن رد الفساد کے تحت 21 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار
راولپنڈی: (ملت آن لائن) ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت 21 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار، ٹینک شکن بارودی سرنگوں سمیت بڑی تعداد میں اسحلہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب رینجرز اور پولیس نے سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کر کے 21 دہشت گرد اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان نے تہری و لہڑی کے علاقے میں آپریشن کر کے ٹینک شکن بارودی سرنگوں سمیت راکٹ اور اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔