خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے اپوزیشن کے تمام تحفظات دو ر کردیئے

وزیراعظم نے اپوزیشن کے تمام تحفظات دو ر کردیئے
اسلام آباد:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کے تمام تحفظات دو ر کردیئے، حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، الیاس بلور، مشاہد حسین، اسرار اللہ زہری، طاہرمشہدی، مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ، راجہ ظفرالحق، مشاہد اللہ خان اور شیخ آفتاب سمیت دیگر پارلیمانی رہنما بھی شریک تھے۔ اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں کا بل اور مردم شماری پر بات ہوئی، حکومت نے اپوزیشن کی تجویز پر آڈٹ 30 روز میں کرانے پر تیار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ری آڈٹ کے کام کی خود نگرانی کریں گے، ری آڈٹ کو پیپرا رولز سے استثنیٰ کیا جائے گا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو پاس کرایا جائے گا، اپوزیشن کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 5 فیصد بلاکس کا ری آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا آڈٹ عمل کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی، مانیٹرنگ کمیٹی میں تاج حیدر، مشاہد اللہ، مشاہد حسین، حاصل بزنجو اور عثمان کاکڑ شامل ہونگے، امید ہے حکومت فیصلوں پر کار بند رہے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، الیاس بلور، مشاہد حسین، اسرار اللہ زہری، طاہرمشہدی، مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ، راجہ ظفرالحق، مشاہد اللہ خان اور شیخ آفتاب سمیت دیگر پارلیمانی رہنما بھی شریک تھے۔ اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں کا بل اور مردم شماری پر بات ہوئی، حکومت نے اپوزیشن کی تجویز پر آڈٹ 30 روز میں کرانے پر تیار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ری آڈٹ کے کام کی خود نگرانی کریں گے، ری آڈٹ کو پیپرا رولز سے استثنیٰ کیا جائے گا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو پاس کرایا جائے گا، اپوزیشن کے تحفظات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 5 فیصد بلاکس کا ری آڈٹ کرانے کا فیصلہ ہوا ہے۔