خبرنامہ پاکستان

ایران کیساتھ تفتان بارڈرپرپاکستان گیٹ تکمیل کےمراحل میں داخل

تفتان: (اے پی پی) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں بنایا جانے والا ”پاکستان گیٹ“ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا ، گیٹ کی تعمیر سے ہر طرح کی نقل و حرکت کو چیک کیا جائے گا ۔ تفتان میں پاک ایران سرحد گیٹ کی تعمیر آخری مراحل میں گیٹ کی تعمیر پر دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے جو پاکستان کسٹمز برداشت کرے گی ۔ تعمیراتی کام کی نگرانی فرنٹیر کور بلوچستان تفتان رائفلز کر رہی ہے ۔ ایف سی تفتان رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل کاشف اعجاز چوہدری نے بتایا کہ پاکستان گیٹ کی تعمیر سے سرحد پر ہر طرح کی نقل و حرکت کو چیک کیا جائے گا ۔ پاکستان گیٹ کی تعمیر ڈیڑھ ماہ قبل شروع ہوئی تھی جس پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی اس گیٹ کا افتتاح کر کے اسے فعال بنایا جائے گا تاکہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی اور تجارت کے نظام کومربوط بنایاجا سکے ۔