خبرنامہ پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن شاہد پاشا زیرحراست

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن شاہد پاشا زیرحراست
کراچی: (ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مہمان بن گئے۔ شاہد پاشا کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بھی شاہد پاشا کو 2016 میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو نجی اسپتال کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیکر نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔