خبرنامہ پاکستان

این اے 125 دھاندلی کیس: سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی

این اے 125 دھاندلی کیس: سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی
اسلام آباد: (ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے این اے 125 لاہور میں دوبارہ انتخاب کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق کی اپیل پر آج سماعت کرنا تھی تا ہم تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کے وکیل محمد حسین کی علالت کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات کے دوران ایک لاکھ انچاس ہزار ووٹ غیرمصدقہ ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو نا اہل قرار دیتے ہوئے این اے 125 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی خواجہ سعد رفیق 11مئی 2015 سے حکم امتناع پر بحال ہے۔