خبرنامہ پاکستان

بلاول سے شادی کی خواہش لیے لڑکی گیلانی ہاؤس پہنچ گئی

بلاول سے شادی کی خواہش لیے لڑکی گیلانی ہاؤس پہنچ گئی

ملتان(ملت آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی خواہش لیے لکڑ منڈی کی رہائشی خاتون کرن بلوچ چند دیگر خواتین کے ہمراہ گزشتہ روز گیلانی ہاؤس پہنچ گئی۔

کرن بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خواہش کی تکمیل کیلیے بلاول بھٹو سے ملنے لاہور بھی گئیں مگر وہاں بھی اسے ملنے نہ دیا گیا، کرن نے بتایا کہ میں نے نمازیں پڑھیں اور منتیں بھی مانگیں، 10 سال سے اس کے انتظار میں ہوں، بلاول کیلیے تحائف بھی لائی ہوں، وہ مجھے اچھا لگتا ہے جب کہ دیگر خواتین نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے مل کر آصفہ بھٹو کیلیے نیک خواہشات اور سلام دینا چاہتی ہیں۔

بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ بالی وڈ دبنگ سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈز کو فلم نگری میں متعارف کرایا اور جب ان پر برا وقت آیا تو انہیں دوبارہ کامیابی کے ٹریک پر لانے کے لئے سلو میاں پیش پیش رہے۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی پے در پے فلاپ فلموں کے بعد سلمان خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سیکوئل میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف فلم ٹائیگر زندہ ہے کے سیکوئل سے باہر ہوچکی تھیں تاہم سلمان خان کے اسرار پر ان کا انتخاب کیا گیا اور خود سلمان خان نے ان کے ایکشن سین بھی ڈیزائن کئے۔

اس سے قبل کترینہ کی مسلسل 4 فلمیں ناکام ہوچکی تھیں جن میں ’فینٹم‘، ’فتور‘، ’بار بار دیکھو‘ اور ’جگا جاسوس‘ شامل ہیں۔

سلمان امید کرتے ہیں کہ فلم سپر ہٹ جائے گی کیونکہ فلم کے گانوں اور ٹیزر نے ہی کافی دھوم مچادی ہے۔

دوسری جانب جیکولین فرنینڈز کو بھی فلم نگری میں بڑی کامیابی فلم ’کک‘ سے ملی جس میں ان کے ساتھ سلمان خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

جیکولین نے اب سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3 ‘ بھی سائن کر لی ہے جس کے پیچھے بھی سلمان خان کا ہی ہاتھ ہے۔

سلمان خان کے مطابق کترینہ اور جیکولین بہترین اداکارہ ہیں اور دونوں ہی انہیں پسند ہیں۔