خبرنامہ پاکستان

بھارتی وزیراعظم کے بیان کیخلاف آزاد کشمیرمیں یوم سیاہ

مظفرآباد: (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق بیان کیخلاف آزاد کشمیر میں یوم مذمت منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کے بیان کیخلاف احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ احتجاجی ریلی میں وکلا صحافی اور سکولوں کے بچوں سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ایما پر بھارتی فورسز نے گزشتہ 50 دنوں سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ، ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے