خبرنامہ پاکستان

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، صدرآزادکشمیر

اسلام آباد: (آئی این پی ) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ابھی اڑی واقعے کی گرد بھی نہیں بیٹھی تھی کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانے شروع کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدرآزادکشمیر کا کہناتھا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے یہ انتہائی غیر ذمہ دارارنہ رویہ اور انتہائی قابل مذمت بات ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ سفارتی طور پر پاکستان کو علیحدہ کرنے کی یہ کوشش ناکام ہوگی اور بھارت اڑی سیکٹرکیواقعے کی آڑمیں پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے بازرہے۔ صدرآزادکشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج اور غیور عوام اس کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔