خبرنامہ پاکستان

بھارت کشمیریوں کیخلاف کالےقوانین استعمال کررہا ہے: تہمینہ جنجوعہ

نیویارک: (اے پی پی) اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے انسانی حقوق کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر کالے قوانین استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ان قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو کشمیریوں کی ہراساں کرنے اور قتل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ سات لاکھ سے زائد بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں خون کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایشیائی فیڈریشن کے چیئر پرسن خرم پرویز کو بھارت سے جانے سے روکنا افسوسناک ہے۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو بلوچستان اور کراچی میں بھارتی دہشتگردی کے کافی ثبوت فراہم کئے جبکہ بھارتی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسی کے طالبان سے تعلقات کے حوالے سے بھی ثبوت فراہم کئے ہیں۔