خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف انتشار کی سیاست کر رہی ہے: پرویز رشید

اسلام آباد: (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا دنیا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان صاحب کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے۔ تحریک انصاف اس لئے احتجاج کے حربے استعمال کر رہی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2013ء کے انتخابات کے بعد سے انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔ خان صاحب نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ اپنا ہی بیڑہ غرق کیا۔ سازشوں کا نتیجہ وہی ہوگا جو ماضی میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر سیاسی اداروں کے متعلق چوکوں اور چوراہوں میں گفتگو سے گریز کریں۔