خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکالے گی

تحریک انصاف:(اے پی پی) تحریک انصاف آج لیاقت باغ راولپنڈی سے فیصل چوک اسلام آباد تک ریلی نکالے گی۔ عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔ تحریک انصاف کے مطابق آج شام لیاقت باغ سے فیصل چوک اسلام آباد تک آزادی مارچ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کا مارچ لیاقت باغ سے ، شاہ کی ٹالیاں ، ناز سینما ،چاندنی چوک سے ہوتا ہوا فیصل چوک اسلام آباد پہنچے گا۔ تحریک انصاف کے مطابق عمران خان اپنا پہلا خطاب لیاقت باغ میں کریں گے جبکہ آخری خطاب فیصل چوک اسلام آباد میں ہو گا ، رہنما تحریک انصاف نعیم الحق نے فیصل چوک اسلام آباد پر پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ کا دورہ کر کے سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ تحریک انصاف کا کنٹینر بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ حکومت پہلے بھی دفعہ 144 جیسے کام کر چکی ہے، یوم آزادی منانا سب کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی پر امن ہو گی۔