خبرنامہ پاکستان

تحریک انصاف کا اپوزیشن جماعتوں کےساتھ دینےیا نہ دینے کے باوجود ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘کافیصلہ

لاہور/بنی گالہ(آئی این پی) تحریک انصاف کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ دینے یا نہ دینے کے باوجود ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘کر نیکافیصلہ ‘ حتمی اعلان اتوار کو ہونے والے پارٹی کے ملک گیر اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس چےئر مین عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین شر یک ہوئے اہم اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہر صورت رائیونڈ مارچ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مارچ کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے‘میڈیا کو گائیڈ کرنے کیلئے متعدد کمیٹیاں بنا دی گئیں‘مارچ کے سلسلے میں اتوار کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کرنے کا اعلان کیاگیا ہے اجلا س سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک لے کر جائیں گے‘ نواز شریف نے ہر ادارے کو اپنی مٹھی میں بند کر رکھا ہے‘ کوئی بھی ادارہ ان کی مرضی کے خلاف کام نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام اداروں کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ہمیں انصاف دیا جائے لیکن کسی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیااب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گیہمارا مارچ ملک میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم کر پشن کے خلاف میدان میں آچکے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہیں حکمرانوں کو حساب دینا ہی پڑ یگا۔